ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک بنگلہ دیش میں توانائی کے منصوبے کے لیے ساٹھ ملین ڈالرز قرضہ فراہم کرے گا

0

ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بنک نے بنگلہ دیش میں توانائی کے ایک منصوبے کے لیے ساٹھ ملین ڈالرز قرضہ فراہم کرنے کی

ایشئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک

منظوری دی ہے۔ بنک کی ویب سائٹ پر اس حوالے سے پیر کے روز جاری کیے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ “بھو لا آئی پی پی” توانائی منصوبے کی بدولت بنگلہ دیش میں توانائی کی پیداوار میں اضافہ ہو گا جبکہ ملک میں توانائی کی قلت کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔منصوبے کی تکمیل کے بعد تیرہ سو  میگا واٹ فی گھنٹہ سالانہ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔بنک کے نائب صدر ڈی جے پان دیان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں توانائی کی شدید قلت ملک کی معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کی کوششوں کو متاثر کر رہی ہے جبکہ مذکورہ سرمایہ کاری کی بدولت صنعتوں کو توانائی کی فراہمی میں مدد ملے گی ۔اطلاعات کے مطابق بنک بنگلہ دیش میں توانائی کے تین منصوبوں کے لیے مالی وسائل فراہم کر رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here