چین کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا عزم

0

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے منگل کے روز بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کے چار موسموں کے تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے چین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پاکستان کے ساتھ تبادلوں اور تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ 
دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں لو کھانگ نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کردارادا کرتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں ۔پاکستان کے اس کردار کو  بین الاقوامی برادری کی جانب سے تسلیم کیا گیا ہے ۔دہشت گردی کے خلاف زمینی آپریشن کے ساتھ ساتھ  دہشت گردوں کی مالیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی کے لحاظ سے پاکستان نے بھر پور اقدامات کیے ہیں ۔  چین  عالمی برادری سے اپیل کرتا ہے کہ متعلقہ فریقین دہشت گردی کے خلاف جنگ میں  پاکستان کی جدوجہد کا  منصفانہ جائزہ لیں اور  تعصب کی روش ترک کرتے ہوئے پاکستان  پر الزامات لگانے کا سلسلہ بند کریں۔

SHARE

LEAVE A REPLY