چین میں رواں سال منعقد ہونے والے دونوں “سالانہ اجلاسوں ” کے لیے پریس سنٹر  باضابطہ فعال ہو گیا 

0

تیرہویں قومی عوامی کانگریس کا پہلا اجلاس پانچ مارچ جبکہ تیرہویں  قومی سیاسی مشاورتی کانفرنس  کا پہلا اجلاس  تین مارچ کو بیجنگ میں منعقد ہو گا ۔”سالانہ اجلاسوں” کی میڈیا کوریج کے لیے بیجنگ میڈیا سینٹر  میں قائم کیا جانے والا پریس سنٹر منگل سے با ضابطہ فعال ہو گیا ہے۔ 
قومی عوامی کانگریس کے عمومی امور کے بیورو کے تحت اطلاعاتی دفتر  کے سربراہ حہ شیاو رن نے چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے نمائندے کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پریس  سینٹر کو سالانہ اجلاسوں کی کوریج کے لیے  تین ہزار سے زائد چینی اور غیر ملکی صحافیوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور اس وقت صحافیوں کے لئے کارڈز کی تیاری جاری ہے ۔ جناب حہ نے بتایا کہ کانفرنس کے حوالے سے نیوز بریفنگ کا انعقاد چار مارچ کو دن گیارہ بجے کیا جائے گا ۔ وزارت خارجہ ، قومی ترقیاتی اور اصلاحاتی کمیشن اور وزارت خزانہ کے راہنما  مذکورہ نیوز بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال  سالانہ اجلاسوں کےدوران وزراء کی جانب سے جوابات کے علاوہ مندوبین کی آراء بھی مختلف پریس کانفرنسوں کے ذریعے سامنے آ سکے گی ۔ پریس سینٹر میں صحافیوں کے لئے متعلقہ ویب سائٹس تک رسائی اور دیگر دستاویزات بھی فراہم کی جائیں گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY