چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے حوالے سے اعلامیے کا اجراء

0

چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس چھبیس سے اٹھائیس فروری تک  بیجنگ میں منعقد ہوا۔ ا جلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دو سو دو اراکین اور ایک سو اکہتر متبادل اراکین نے شرکت کی ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی انضباطی معائنہ کمیشن کے نائب سیکرٹری اور متعلقہ اہلکار بھی اجلاس میں موجود تھے ۔ 
چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے  اجلاس کی صدارت کی اور سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل شی جن پھنگ نے اس موقع پر اہم خطاب کیا ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کو  چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کی ورکنگ رپورٹ سنائی گئی ۔ اجلاس میں پارٹی کے اندر اور باہر  مختلف شخصیات کی آراء اور بارہا مشاورتی عمل کے بعد  چین  کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس  کے لیے   چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے تجویز کیے جانے والے ریاستی اداروں کے رہنما امیدواروں کی فہرست اور سیاسی مشاورتی کانفرنس کے رہنماء امیدواروں کی فہرست کی نظر ثانی کے بعد منظوری دی گئی  ۔ 
اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ یہ دو فہرستیں چین  کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے  پہلے اجلاس کے صدارتی گروپ اور  چین  کی تیرہویں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے پہلے اجلاس کے صدارتی گروپ کو الگ الگ پیش کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ اجلاس میں پارٹی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کےفیصلے اور  پارٹی اور سرکاری اداروں میں اصلاحات کے فارمولے کی بھی نظر ثانی کے بعد منظوری دی گئی ۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں یہ بھی اتفاق کیا گیا کہ  پارٹی اور سرکاری اداروں میں اصلاحاتی فارمولے  کے چند امور کو   تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔   

 

SHARE

LEAVE A REPLY