چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں چینی رہنما شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے اہم نکات کے چینی اور انگریزی زبان میں ورژن حالیہ دنوں میں شائع ہوئے ۔
یاد رہے کہ اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سترہ کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کی افتتاحی تقریب میں مزکورہ رپورٹ پیش کی جس کا عنوان تھا ابتدائی خوشحال معاشرے کی تعمیر کو مکمل کیا جائے اور نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام کی کامیابی کےلئے جدوجہد کی جائے۔اس رپورٹ پر اندرون و بیرون چین سے مثبت رد عمل سامنے آئے۔
رپورٹ کے اہم نکات میں گزشتہ برسوں میں چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاز، سوشلسٹ معاشرے کی تعمیر میں حاصل شدہ کامیابیوں اور تاریخی تبدیلیوں کی عکاسی کی گئی ہے اور چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں پیش کیے جانے والے اہم تصورات، نظریات اور اقدامات پر روشنی ڈالی گئی۔یہ رپورٹ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انتظامی تصورات ، حکمت عملی ، پالیسی اور مستقبل میں چین کی ترقیاتی اسٹریٹجی اور اندرونی و بیرونی پالیسیوں کو سمجھنے میں بہت مددگار ثابت ہوگی۔
معلوم ہوا ہے کہ اس کتاب کے فرانسسی، روسی ، عربی ، ہسپانوی، پرتگالی ، جرمن اور جاپانی زبانوں کے ورژن جلد ہی چین اور دوسرے ملکوں میں شائع اور فروخت ہونگے۔