چینی کمیونسٹ پارٹی کے محکمہ بیرونی رابطہ کا ایک وفد آج فلپائن کا دورہ کر رہا ہے۔ستائیس تاریخ کو وفد نے فلپائین کے دارالحکومت منیلا میں ایک سیمینار منعقد کیا جس میں نئے عہد میں چینی صدر شی جن پھنگ کی چینی خصوصیات ے حامل سوشلسٹ نظریات پر روشنی ڈالی گئی۔فلپائن کے ایوان بالا کے اسپیکر آکیلینو پیمنٹیل سوئم ،ایوان زیریں کے اسپیکر پانتالیون الواریز سمیت سیاستدانوں اور مختلف حلقوں کے نمائندوں سمیت چار سو افراد نے سیمینار میں شرکت کی۔
سیمینار میں نئے عہد میں چینی قیادت کے مزکورہ نظریات کے پس منظر اور اہم نظریات و تصورات پر روشنی ڈالی گئی۔ اور شرکاء کو ملک کے انتظام و انصرام کے حوالے سے چینی صدر شی جن پھنگ کے نظریات پر مبنی چھ سو کتابیں پیش کی گئیں۔
فلپائین کے دورے کے دوران چینی وفد نے فلپائن کی سیاسی جماعت پی ڈی پی لابان کے رہنماوں سے بھی ملاقات کی اور برسراقتدار لیگ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے اہلکاروں سے بھی ملاقاتیں کی اور ان کے ساتھ وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔