حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کے آئین کی متعدد شقوں میں ترامیم کے حوالے سے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کو پیش کی جانے والی تجاویز کو بیرونی میڈیا میں نمایاں اہمیت دی گئی ہے۔ میڈیا اداروں کے مطابق مذکورہ تجاویز چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے پارٹی کے اندر سخت گیر انتظام اور طرز حکمرانی کی صلاحیت کی بہتری کے لئے نمایاں اہمیت رکھتی ہیں ۔
رائٹرز کے مطابق آئین میں ترامیم کے حوالے سے تجاویز میں واضع کیا گیا کہ قانون کے تحت حکمرانی کے لئے سب سے پہلے آئین کے مطابق حکمرانی ہے۔ آئین کے نفاذ اور اس پر عمل درآمد کی نگرانی کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جانے چاہئے اور آئین میں ترامیم سے آئین پر عمل درآمد کے لئے مضبوط سیاسی اور انتظامی امر کو یقینی بنایا جائے گا ۔
نیوز ایجنسی تاس کے مطابق آئین میں ترامیم کا مقصد چینی عوام کے اتحاد ، ملک کی مکمل خوشحالی اور ترقی کے حوالےسے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بہتر کردار کو اجاگر کرنا ، نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے قیام کا ہدف واضع کرنا اور قانون کے نفاذسے سیاسی استحکام اور سماجی ہم آہنگی کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرنا ہے ۔ ریشین نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی آئین میں ترامیم کی تجاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین ایک طاقتور ملک کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رکھے گا ۔
برازیل کی اہم ویب سائٹ Vermelho.comپر جاری خبر کے مطابق مذکورہ اقدام سے چینی معیشت کی ترقی پر فعال اثرات مرتب ہوں گے ۔