چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیا ہے

0

چین کی وزارت ماحولیاتی تحفظ نے ستائیس تاریخ کو ایک اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کی کوششوں سے چین میں فضائی آلودگی سے نمٹنے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے ۔پورے ملک میں فضائی معیار مجموعی طور پر بہتر ہو رہا ہے اور فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لائحہ عمل کے تمام اہداف کو پورا کیا گیا ہے۔
چین نے دو ہزار تیرہ میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کا لائحہ عمل جاری کیا جسے اس عمل میں سنگ میل تصور کیا جاتا ہے۔ وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ پانچ برسوں میں چین نے پسماندہ پیداواری صلاحیت کو ترک کرنے  اور صاف شفاف توانائی کے استعمال کو فروغ دیا ہے۔کوئلے کے استعمال پر کنٹرول پر زور دیا جا رہا ہے اور سیمنٹ ،پیٹرو کیمیکل سمیت اہم صنعتوں کی بہتری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فضائی ماحول کی نگرانی اور کنٹرول کی صلاحیت کو مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ان اقدامات کی بدولت چین میں فضائی ماحول نمایاں طور پر بہتر ہو رہا ہے۔
وزارت ماحولیاتی تحفظ نے کہا کہ آئندہ نیلے آسمان کی حفاظت کے لیے تین سال کا منصوبہ بنایا جائے  گا تاکہ مزید نمایاں کامیابیاں حاصل ہوسکیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here