بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو میں جرمن کاروباری ادروں کے لیے زیادہ مواقع ہیں 

0

پیر کے روز جرمن ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ (جی ٹی اےآئی) اور جرمن چیمبر آف کامرس  اینڈ  انڈسٹری  ایسوسی ایشن نے جرمن کاروباری اداروں کے بیلٹ اینڈ روڈ سے فائدہ اٹھانےمیں مدد کے لیے بیلٹ ایند روڈ انیشیٹیو  کے حوالے سے  مشترکہ طور پر ایک مطالعہ شائع کیا.

ڈی آئی ایچ کے، کے ڈپٹی  سی ای او والکر ٹریئر نے میڈیا کو بتایا کہ “چین کے بیلٹ اینڈ  روڈ انیشییٹو نے ایشیا سے باہر علاقوں میں جدیدیت کے لئے مسلسل عمل کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ انیشیٹیو پورے  جرمنی کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے.

مطالعہ کے مطابق، اس اقدام نے ایشیا اور یورپ کے درمیان ایک بہت بڑا اقتصادی زون بنایا ہے، اور یہ گلوبلائزیشن کی ایک اہم  محرک قوت ہے۔ جرمن کاروباری اداروں کو اس کے ساتھ ترقی کرنے کے مواقعے حاصل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے ۔

ٹریئر نے جرمن کاروباری اداروں کو تجویز  پیش کی کہ وہ  اس انیشیٹیو کی طرف سے بنائی گئی نئی مشترکہ منڈی میں درمیانے سے طویل عرصے تک کی رابطہ کاری پر اور زیادہ توجہ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس انیشیٹیو کا شکریہ کہ اس سے مغربی سرمایہ کار وسطی ایشیائی  ممالک پر غور کریں گے۔

جی ٹی اے آئی کے سی ای او جورن فریڈریچ نے کہا کہ جرمن اور چینی کمپنیوں کے درمیان نئی شاہراہ ریشم  کے ساتھ تعاون کےبہت زیادہ   مواقع ہیں خاص طور پرتوانائی اور مشاورت کے شعبوں میں ۔انہوں نے ایشئین انفرا سٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے اصول و ضوابط کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے ایک اہم ادارے کا طرز عمل شفاف اور منصفانہ ہےجس میں ان جرمن کمپنیوں کی  بڑی مدد اور رہنمائی کی جاتی ہے جو منصوبوں میں دلچسپی رکھتی ہیں .

SHARE

LEAVE A REPLY