چین کی وزارت افرادی وسائل اور سماجی فلاح و بہبود نے چھبیس تاریخ کو ایک اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال چین میں روزگار کی صورتحال مستحکم طور پر بہتر رہی ہے۔شہروں اور قصبوں میں رجسٹرڈ بے روزگار افرد کی شرح مسلسل چار فیصد سے کم رہی ہے ۔خاص طور پر دو ہزار سترہ کے اواخر یہ شرح تین اعشاریہ نو فیصد تک جا پہنچی جو دو ہزار دو کے بعد بے روزگاری کی شرح کا کم ترین معیار تھا۔
وزارت افرادی وسائل اور سماجی فلاح و بہبود نے کہا کہ آئندہ روزگار کی مزید حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی کو عمل میں لایا جائے گا ۔پیشہ ورانہ صلاحیت کی تربیت کو وسعت دی جائے گی۔ اور خاص طور پر یونیورسٹیز اور کالجوں کے گریجویٹس کے لیے روزگار کا بہتر طور سے بندوبست کیا جائے گا۔اس کے علاوہ دیہات سے شہروں میں آنے والے مزدوروں کو مختلف طریقہ کار میں روزگار کی حمایت بھی فراہم کی جائے گی۔