چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس چھبیس سے اٹھائیس فروری تک بیجنگ میں منعقد ہو گا

0

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس ہفتے کے روز بیجنگ میں منعقد ہوا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں مرکزی کمیٹی کا تیسرا کل رکنی اجلاس چھبیس سے اٹھائیس فروری تک بیجنگ میں منعقد ہو گا۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں ایک دوراندیش مالی پالیسی اور ایک محتاط مالیاتی پالیسی کو اختیار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تا کہ دو ہزار اٹھارہ کے لیے اقتصادی و سماجی ترقیاتی اہداف کو مکمل کیا جا سکے ۔

اجلاس کے دوران سیاسی بیورو کی جانب سے اہم ریاستی اداروں کی  قیادت کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے دوران سفارش کی جائے گی ۔ جبکہ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قیادت کے لیے مجوزہ امیدواروں کی فہرست سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا جن کی مارچ میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران سفارش کی جائے گی۔ مذکورہ فہرستوں پر سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس کے دوران مزید غور کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران کمیونسٹ پارٹی اور ریاستی اداروں میں اصلاحاتی منصوبے سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چھبیس سے اٹھائیس فروری تک منعقد ہونے والے مذکورہ اجلاس کے دوران اصلاحاتی منصوبے پر نظر ثانی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here