چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چوبیس تاریخ کو چین کے آئین اور ملک میں قانونی حکمرانی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری جناب شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انہوں نے آئین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آئین کے نفاذ کے معیار کو نئی بلندی تک لانے پر زور دیا۔
جناب شی نے اس بات پر زور دیا کہ آئین سازی اور اس پر عمل درآمد ملک کی مضبوطی، قوم کی سر بلندی، سماج کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین پر عمل درآمد کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کو یقینی بنانا چاہیئے۔ جناب شی نے واضح کیا کہ کوئی بھی ادارہ یا شخص آئین یا قوانین سے تجاوز نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کو معیشت کی بنیاد سے ہم آہنگ ہونا چاہیئے۔اس موقع پر جناب شی نے آئین اور قوانین کے حوالے سے تعلیم کی فراہمی پر بھی زور دیا تاکہ آئین پر عمل پیرا ہونے کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔