چین کے ریاستی کونسلر اور بھارتی سیکرٹری خارجہ کے درمیان بیجنگ میں ملاقات

0

چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی اور بھارت کے سیکرٹری  خارجہ وجے کیشوف گھوکلے کے درمیان ہفتے کے روز بیجنگ میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جناب یانگ نے فریقین کے درمیان مضبوط تزویراتی بات چیت اور حساس مسائل کے مناسب حل پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چین اور بھارت اہم ہمسایے اور تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتیں ہیں اور دونوں کے کئی مشترکہ مفادات ہیں۔ جناب یانگ نے فریقین پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے رہنماوں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کی روشنی میں تزویراتی بات چیت کو مزید گہرائی تک لے کر جائیں ، باہمی سود مند تعاون کو فروغ دیں اور حساس مسائل کو مناسب انداز سے حل کریں۔ بھارتی سیکرٹری  خارجہ نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ تعلقات کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور فریقین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کی مضبوطی ، تزویراتی باہمی اعتماد سازی کے فروغ ، وسیع تعاون میں اضافے اور حساس مسائل کے مناسب حل کے لیے تیار ہے تا کہ دو طرفہ تعلقات ترقی کر سکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY