چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی تینتیسویں کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد

0

چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی تینتیسویں کانفرنس چوبیس تاریخ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوئی۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیرمین جانگ دئیے جیانگ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ کانفرنس کے دوران عوامی عہدے رکھنے والے حکام کے لیے آئین سے وفاداری کے ترمیمی حلف کی منظوری دی گئی ہے ۔ حلف نامے میں اب سوشلسٹ ملک کے اظہار کے لیے ” عظیم ” جدید ” اور ” خوبصورت ” کی تین صفات شامل کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ ریاستی کونسل کی طرف سے اسٹاک جاری کرنے کی رجسٹریشن کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے بل کی منظوری دی گئی جبکہ کانفرنس کے دوران تیرہویں قومی عوامی کانگریس کےتمام 2980 مندوبین کی اہلیت کی توثیق کی گئی ہے۔

کانفرنس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ کی بنیادی طور پر منظوری دی گئی ،جو ترمیم کیے جانے کے بعد تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں جائزے کے لیے پیش کی جائے گی۔کانفرنس کے دوران چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے ایجنڈے کے مسودے، سیکرٹری جنرل کی فہرست کے مسودے اور حاضری کے مسودے سمیت دیگر تحاریک کی منظوری بھی دی گئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY