رواں برس منعقد ہونے والی تیئسویں سرمائی اولمپک گیمز اختتام پذیر

0

رواں برس منعقد ہونے والی تیئسویں سرمائی اولمپک گیمز پچیس تاریخ کو جنوبی کوریا کی کأونٹی پیونگ چھانگ میں اختتام پذیر ہوئی۔

اختتامی تقریب میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیرمین تھامس باک نے میزبان ملک اور رضاکاروں کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ کی خصوصی ایلچی اور نائب وزیر اعظم لیو یان دونگ نے تقریب میں شرکت کی۔

آئندہ سرمائی اولمپک گیمز کے میزبان شہر کی حیثیت سے بیجنگ کے میئر چھین چی نینگ نے اولمپک علم وصول کیا۔بیجنگ نےدنیا کے سامنے چین کی قدیم ثقافت اور جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ آٹھ منٹ کی پرفارمنس پیش کی۔ویڈیو کے ذریعے چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دنیا کو دعوت دی گئی ہے کہ دو ہزار بائیس میں بیجنگ میں ملاقات ہوگی۔

ناروے اورجرمنی سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والے ممالک میں شامل رہے۔چینی کھلاڑیوں نے سونے کا ایک ، چاندی کے چھ اور کانسی کے دو تمغے حاصل کیے۔

آئندہ سرمائی اولمپک گیمز دو ہزار بائیس میں چین کے بیجنگ ،چانگ جیا کھو اور یان چھنگ سمیت دیگر علاقوں میں منعقد ہوں گی۔ 

SHARE

LEAVE A REPLY