چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی تینتیسویں کانفرنس کا بیجنگ میں انعقاد

0

 چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی تینتیسویں کانفرنس کا تیئیس تاریخ کی صبح بیجنگ میں واقع عظیم عوامی ہال میں آغاز ہوا ۔چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے چیرمین جانگ دئیے جیانگ نے کانفرنس کی صدارت کی۔
موجودہ کانفرنس کا ایک اہم فرض چین کی تیرہویں  قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی پہلی کانفرنس کے لئے تیاری کرنا ہے۔اس حوالے سے کانفرنس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی  ورکنگ رپورٹ  کے ڈرافٹ پر نظر ثانی کی گئی اور  چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی پہلی کانفرنس کے  ایجنڈے کے ڈرافٹ، سیکرٹری جنرل کی فہرست کے  ڈرافٹ،حاضری کے ڈرافٹ سمیت دیگر تحاریک  پر نظر ثانی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کانفرنس میں چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے نائب چیرمین جانگ باؤ وین کی طرف سے پیش کیے گئے  قانون بیج کی حالت  کی جانچ پڑتال  سے متعلق رپورٹ سنائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here