چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی مجلس قائمہ کے رکن وانگ یانگ نے جمعے کے روز ریاستی کونسل کے غربت میں کمی اور ترقی سے متعلق رہنماء گروپ کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک میں غربت کے خلاف جنگ کے معیار اور اثرات کو بہتر بنانا چاہیے۔ اجلاس کے دوران جناب وانگ جو مذکورہ گروپ کے سربراہ بھی ہیں ، انہوں نے کہا کہ اگرچہ غربت کے خلاف فیصلہ کن ترقی حاصل کی گئی ہے لیکن اس کے باوجود مشکلات سامنے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غربت میں کمی کے اقدامات کو مسائل کو ہدف بناتے ہوئے بہتر کرنا چاہیے اور موزوں پالیسیوں کی بہتری سے غربت میں کمی کی کوششوں میں تیزی لانی چاہیے۔ جناب وانگ نے کہا کہ غربت میں کمی کی پالیسی پر موثر عمل در آمد کے لیے مقامی حکام کی جانب سے ٹھوس ترجیحات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔