چین میں ماحول دوست ترقی عام فہم بن گئی ہے: ماہرین 

0

حالیہ برسوں میں چین ماحول دوست ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور حیاتیاتی نظام کی بہتری کے لئے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحول دوست ترقی چینی معاشرے میں عام فہم بن گئی ہے۔ اس فہم کے نفاذ کے لئے گرین ڈیویلپمنٹ کی نئی قوت محرکہ دریافت کی جانی ہے تاکہ ماحول دوست ترقی کو فروغ دینے کا طویل المدتی نظام قائم کیا جا سکے۔
فزائی آلودگی چین میں سب سے سنگین مسئلہ ہے۔ چین کی وزارت تحفظ ماحول کی رپورٹ کے مطابق دو ہزار سترہ میں بیجنگ ، تھین جن اور  صوبہ حہ بے کے علاقوں میں جہاں فزائی آلودگی بہت سنگین رہی اس میں دو ہزار سولہ کے مقابلے میں نو اعشاریہ نو فیصد کی کمی سامنے آئی ہے۔
مقامی حکومتوں کی طرف سے ماحولیاتی تحفظ کے لیےبھاری سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ چین کی مرکزی حکومت بھی اس ضمن میں زیادہ سے زیادہ وسائل خرچ کر رہی ہے۔وزارت تحفظ ماحول کے اعداد و شمار کے مطابق  دو ہزار سترہ میں چین کی مرکزی حکومت نے ماحولیاتی تحفظ  کے لئے کل پچاس ارب یوان کی رقم مختص کی ہے اور  آنے والے سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY