ہفتہ کے روز چائنا ڈیلی نے رپورٹ کیا کہ 10 کھرب یوآن تقریبا (1.58 کھرب ڈالر) کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ اس سال چین کے کئی صوبوں اور علاقوں میں متعدد بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ایک سلسلے کا آغاز ہو رہا ہے ۔
جیسا کہ ترقی کا معیار اور استحکام مقامی حکومتوں کا اولین مقصد ہے۔ ان منصوبوں میں سے زیادہ تر اسٹریٹجک اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کے حوالے سے ہوں گئے، جس میں اعلی معیار کے سازوسامان کی تیاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شامل ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ نقل و حمل اور توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بھی.
مثال کے طور پر، شندونگ صوبے کے صوبائی ترقی وا صلاحات کمیشن کے مطابق چین کا مشرقی صوبہ شندونگ اس سال چار کھرب یوآن کے 900 منصوبوں کو شروع کر رہا ہے ۔ زیادہ تر منصوبے ابھرتی ہوئی صنعتوں کے حوالے سے ہوں گئے جیسا کہ قابل تجدید توانائی ، نئےمواد اور اعلی معیار کے سازو سامان کی تیاری ، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر بشمول ہائی سپیڈ ریلوے کی عمارات اور ائیر پورٹس ۔
چھ دیگر صوبے بشمول ہنان، حےبی، جیانگسی اور گوئیچو بھی ہر ایک اس سال ترقیاتی منصوبوں میں ایک کھرب یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری کریں گئے ۔ان منصوبوں میں غربت کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ پر زیادہ توجہ دی جائے گی۔
اخبار نے تجزیہ نگاروں کے حوالے سے لکھا کہ مقامی حکومتیں اپنی ترقیاتی حکمت عملی کو ملک کی اعلی قیادت کی طرف سے اعلی معیار کی ترقی کے فروغ میں تبدیل کر رہی ہیں ۔