دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے مقابلوں کی میدانی سہولیات کی تعمیر  پر پیش رفت جاری ہے 

0

جنوبی کوریا کے شہر ہیونگ چھانگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس پچیس تاریخ کو ختم ہوں گے جبکہ دو ہزار بائیس میں ببیجنگ سرمائی اولمپکس شروع ہوں گے ۔ دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس کے متعدد مقابلے صوبہ حہ بے کے چانگ جیا کھو میں منعقد ہوں گے ۔ اور اس وقت بیجنگ اور چانگ جیا کھو  میں مقابلوں کی میدانی سہولیات کی تعمیر اطمینان بخش انداز میں جاری ہے ۔ ایک متعلقہ اہل کار کا کہنا ہے کہ رواں سال سرمائی اولمپکس سے متعلق تمام سہولیات بشمول میڈیا سینٹر  کی تعمیر کا آغاز ہوگا اور تمام تعمیراتی کام دو ہزار بیس تک مکمل ہو گا ۔ علاوہ ازیں بیجنگ سرمائی اولمپکس کی کامیابی کے لئے افرادی تربیت کا کام بھی شروع ہوگا ۔ اور اس حوالے سے متعدد منصوبوں کی تیاری بھی کی گئی ہے  ۔ کہا جا سکتا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس چین میں سرمائی کھیلوں کی ترقی کے لئے ایک ساز گار موقع فراہم کرِیں گے اور چینی شہری سنو  اسپورٹس پر  زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here