دو ہزار بائیس  بیجنگ سرمائی اولمپکس کے لئے سفری سہولیات کی تعمیر پر پیش رفت جاری ہے

0

دو ہزار بائیس بیجنگ سرمائی اولمپکس کے متعدد مقابلے صوبہ حہ بے کے علاقے  چھونگ لی میں منعقد ہوں گے۔ چھونگ لی  تک آمدورفت کی سہولیات کی تعمیر  اطمینان بخش انداز میں جاری  ہے ۔ چھونگ لی ریلوے لائن،  بیجنگ سے چانگ جیا کھو  تک ریل نیٹ ورک  کا ایک اہم جزو  ہے  جو کہ دو ہزار بائیس میں  سرمائی  اولمپکس کی کامیابی کے لئے آمدورفت کو یقینی بنائے گا ۔ باون کلو میٹر طویل  چھونگ لی ریلوے  لائن صوبہ حہ بے کے چانگ جیا کھو شہر میں بچھائی جا رہی ہے اور یہ  بیجنگ- چانگ جیا کھو ہائی سپیڈ ٹرین  سے منسلک ہو گی ۔ منصوبے کے مطابق اس ریلوے  لائن کی تعمیر دو ہزار انیس میں مکمل ہو گی اور بیجنگ سرمائی اولمپکس کے دوران لوگ اس ریلوے لائن کے ذریعے براہ راست اولمپک ولیج تک  پہنچ سکیں گے ۔   
علاوہ ازیں   اس ٹرین کی ایک خاصیت  یہ ہے کہ مسافروں کے لئے خدمات کی فراہمی  ،ٹرین کے آلات   اور ٹرین چلنے  کا  سسٹم سب انٹیلیجینٹ  مینجمنٹ کے ذریعے کئے جائیں گے ۔ 
بیجنگ سے چانگ جیا کھو تک ہائی سپیڈ  ریلوے لائن کی کل لمبائی ایک سو تہتر  کلومیٹر   ہے۔ اس ریلوے لائن کے فعال ہو نے کے بعد  بیجینگ سے  چانگ جیا کھو  تک  کا دورانیہ موجودہ تین سے زائد  گھنٹے سے کم ہو  کر پچاس منٹ ہو جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here