رواں سال چین بھر میں بجلی کی کھپت میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اضافے کا امکان ہے: رپورٹ  

0

چائنا الیکٹریسٹی  کونسل کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق میکرو معیشت، شعبہ خدمات، عوام کی روز مرہ  ضروریات کے لیے  بجلی کے زیادہ استعمال اور ہوائی آلودگی کے مسئلے  سے نمٹنے  اور دیگر  مختلف وجوہات کے باعث دو ہزار اٹھارہ میں بجلی کی کھپت  میں مزید اضافہ ہو گا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں بجلی کے استعمال کی مقدار میں  پانچ اعشاریہ پانچ کا اضافہ ہو گا۔ 
چائنا الیکٹریسٹی  کونسل کے نائب سیکرٹری جنرل آن ہونگ گوانگ نے کہا کہ رواں  سال ملک بھر میں بجلی کی رسد اور  طلب  کے درمیان توازن ہو گا اور بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی طلب  سے زیادہ رہے گی ۔

SHARE

LEAVE A REPLY