مختلف ممالک میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹس نے حالیہ دنوں میں مختلف طریقوں سے جشن بہار کی تقریبات منعقد کیں اور مقامی شہریوں کے ہمراہ نئے سال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
پو لینڈ کی فروسواف یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے حکام نے جشنِ بہار کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں چینی چائے کی تیاری کا مخصوص فن، چینی آلاتِ موسیقی بجانے ، مارشل آرٹ اور چینی رقص و موسیقی کے پروگرامز پیش کئے۔انسٹیٹیوٹس کے اساتذہ نے چینی زبان کے آغاز، ترقی کی تاریخ اور چینی خطاطی سمیت ثقافت پر لیکچرز بھی دیئے۔
آسٹریلیا کی نیو ساوتھ ویلز یونیورسٹی میں قائم کنفیوشس انسٹیٹیوٹ نے سترہ تاریخ کو جشن بہار منانے کے لیے ایک میلہ منعقد کیا۔یہ میلہ گزشتہ چار برسوں سے منعقد ہو رہا ہے۔میلے میں چینی ثقافتی پروگرامز پیش کئے جاتے ہیں ، چینی پکوان کے سٹال سے اور خود چینی خطاطی کرنے کے کھیل میں شریک بھی ہو سکتے ہیں مقامی شہری مزیدار چینی کھانوں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامی شہری چینی روایتی لباس پہننے