چینی ریاستی کونسل کے تحت غربت کے امدادی دفتر سے ملنے والی خبر کے مطابق، چینی کمیونسٹ پارٹی کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد چین میں غربت کے خاتمے کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ چین میں گذشتہ پانچ سالوں میں کل چھ کروڑ پچاسی لاکھ تیس ہزار غریب لوگوں کی کمی ہوئی ۔ دو تہائی انتہا ئی غریب لوگ بہتر زندگی گزار رہے ہیں – اس سے اوسطاْ تیرہ ملین سے زائد غریب لوگوں کی سالانہ کمی ہوئی ہے۔۔ دو ہزار بارہ میں شرح غربت دس اعشاریہ دو فیصد تھی، اب یہ تین اعشاریہ ایک فیصد تک جاپہنچی ہے۔ چین میں غربت کے خاتمے کی جنگ کو فیصلہ کن پیش رفت حاصل ہوئی۔
آئندہ تین سالوں میں تقریباً تین کروڑ لوگ غربت کے دائرے سے باہر ہو جائیں گے۔ اسی ہزار دیہاتوں اور چھ سو سے زائد کاونٹیز میں غربت ختم ہو جائے گی۔
چینی ریاستی کونسل کے غربت کے خاتمے کے دفتر کے سربراہ لیو یونگ فو نے کہا کہ ملکی سطح پر پالیسیوں کے استحکام کو بر قراررکھنے کےساتھ ساتھ، چین غربت کے خاتمے کو فروغ دینے کے لئے مزیداقدامات کرے گا۔ اس سے زیادہ غریب لوگ فائدہ اٹھاسکیں گے۔