جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ذمہ دارانہ رویہ  اپنانے  کی ضرورت ہے: چینی مندوب

0

چین کی قومی عوامی کانگریس کی خارجہ امور کی کمیٹی کی سربراہ محترمہ فو اینگ نے حال ہی میں  جرمنی کے شہر میونخ میں منعقدہ  میونخ  سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب  کیا۔  محترمہ فو اینگ نے کہا کہ  جوہری ہتھیار دنیا میں وسیع  پیمانے پر تباہی پھیلانے والا اسلحہ ہے۔ تمام  ممالک کو    جوہری ہتھیاروں کے  عالمی انتظام و انصرام کے لئے ذمہ دارانہ رویہ اپنا نا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ چین کا وعدہ ہے کہ چین کسی بھی وقت کسی بھی حالت میں پہل کرکے  جوہری ہتھیار  استعمال نہیں کریگا۔ چین  جوہری ہتھیار نہ رکھنے والے   ممالک اور ریجنز کو    جوہری ہتھیاروں کے استعمال  کی دھمکی کبھی نہیں دے گا۔دوسری طرف چین  جوہری ہتھیاروں کے  مکمل خاتمے کا  حامی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here