عالمی برادری چینی اصطلاحات سے زیادہ مانوس ہورہی ہے، سروے

0

چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ نے حال ہی میں پہلی دفعہ بیرون چین چینی زبان  کی آگاہی کے  حوالے سے  منعقدہ  سروے کی رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ سے  معلوم ہوا ہے کہ  چینی کمیونسٹ پارٹی کی  اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد استعمال  ہونے والی  سیاسی اصطلاحات  مثلاً چینی خواب، دی بیلٹ  اینڈ روڈ ، ہم نصیب کا حامل معاشرہ اور انسداد بد عنوانی  سمیت دیگر  الفاظ سے عالمی برادری زیادہ واقف ہو رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، چینی راستہ، چین کا منصوبہ سمیت الفاظ سے  دنیا بھر کے عوام  زیادہ  مانوس ہورہے ہیں۔
چائنا انٹرنیشنل پبلشنگ گروپ کے متعلقہ اہلکار نے سروے رپورٹ کا  تعارف کراتے  ہوئے کہا کہ اس سروے کا مقصد  انگریزی بولنے والے اہم ممالک میں چینی زبان کی  حیثیت اور دنیا میں چینی زبان کے رجحان پر تحقیقات کرنا ہے۔  امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، فلپائن، جنوبی افریقہ، کینیڈا، سنگاپور اور بھارت سمیت آٹھ ممالک کے عوام کو سروے  میں شامل کیا گیا تھا۔  عوامی  آگاہی کے  اعتبار سے  رومن چینی یعنی  پِھن این  کے پہلے ایک سو الفاظ کی فہرست  مرتب ہو گئی ہے ۔
سروے سے  معلوم ہوا کہ  چین میں معیشت اور ٹیکنالوجی کی ترقی سے عالمی اقتصادی و تکنیکی ترقی  میں مدد ملی۔فہرست میں کل پندرہ اقتصادی و تکنیکی الفاظ بھی شامل ہیں۔ ان  میں یوان، رن مِن بی کا شمار  پہلے دس  الفاظ میں ہوتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY