رواں سال چین میں قمری کیلنڈر کے مطابق جشن بہار اور تبتی کیلنڈر کے مطابق نیا سال ایک ہی دن شروع ہوئے ہیں۔سالِ نو کی آمد کی رات کو تبت میں نئے سال کی خوشیاں بھر پور جوش و خروش اور ر وایتی انداز میں منائی جارہی ہیں۔
تبت میں مختلف علاقوں میں نئے سال کے آغاز کا وقت مختلف ہوتا ہے۔ایک تو تبتی کیلنڈرکے مطابق نیا سال ہے۔ ننگچی کے علاقے میں گونگ بو نامی نیا سال ہے ۔ آلی کے علاقے میں پھو لائن نامی نیا سال ہے اور شیگاز کے علاقے میں مقامی زرعی نیا سال ہے۔حالیہ سالوں میں باہمی رابطوں میں روزبروز اضافے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں نئے سال کی کئی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔
شیگاز شہر کے تنگیی قصبے میں عوام زرعی نئے سال کی خوشیاں منانے کے ایک ماہ بعد ایک مرتبہ پھر تبتی نئے سال اور جشنِ بہار دو نئے سالوں کےآغاز کی خوشیاں منارہے ہیں۔شیگاز شہر کے تنگیی قصبے میں جشن کی تقریبات مسلسل جاری ہیں۔
رواں سال اس قصبے میں منتقل ہونے والے اور غربت کی سطح سے اوپر اٹھ آنے والے عوام اپنے اپنے نئے گھر میں رقص کرتے ہوئے نئی زندگی کی آمد کا استقبال کرتے ہیں۔