چین کے نئے سال کی آمد کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور مختلف ممالک کے رہنماوں نے چینی عوام کو نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔
پاکستان کے صدر ممنون حسین نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان اور چین ہمسایہ ملک ہیں۔ پاکستان اور چین کے عوام کا ایک دوسرے سے قریبی رابطہ ہے۔ چینی جشن بہار کی آمد پر انہوں نے پاکستانی حکومت اور عوام کی طرف سے چینی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور نئے سال کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چین کو مزید نمایاں کامیابیاں حاصل ہو ں گی اور پاک چین دوستی کو مزید فروغ ملے گا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز نے اپنے ویڈیو پیغام میں چینی عوام کو چین کے نئے سال کا پیغام چینی زبان میں دیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال کتے کا سال ہے۔ کتا وفاداری اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ جبکہ اعتماد کی وجہ سے اتحاد اورتعاون قائم کیا جائے گا جوکہ پوری دنیا کے لئے ضروری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے مختلف منصوبوں کی حمایت کرنے پر چین اور چینی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چینی عوام خوشحال، خوش اور کامیاب ہوں گے۔
امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ نے ایک پیغام میں امریکی حکومت اور عوام کی طرف سے جشن بہار کے موقع پر چینی عوام کو مبارک باد پیش کی۔ پیغام میں اس امید کا اظہار کیا کہ کتے کے سال میں چینی عوام کو مزید زیادہ کامیابیاں اور ترقی کے مواقع ملیں گے۔