چین میں جشنِ بہار کی تقریبات عروج پر 

0

چین کے روایتی کیلنڈر کے مطابق سولہ فروری  نئے سال کا پہلا دن ہے۔ چینی لوگ روایتی میلوں میں شرکت ،   مختلف پارکس اور  عوامی مقامات کو   روایتی لالٹینز  سے آراستہ کر کے ، سیروسیاحت سمیت اپنے اپنے  انداز  میں پورے سال کا سب سے اہم دن–جشن بہار منارہے ہیں۔ 
آج نئے سال کا پہلا دن ہے۔ چین کے درالحکومت بیجنگ میں جشن بہار منانے کے لئے چار سو اسی  تقریبات کا اہتمام  کیا گیا ہے۔ ان  میں نہ صرف روایتی پروگرامز  بلکہ نمائش سمیت مختلف ثقافتی پروگرامز  بھی شامل ہیں۔
 جشن بہار کے موقع پر روایتی پروگرامز  میں سب سے اہم ” میلہ ” ہے۔ چین کے صوبہ حے نان کے شہر لو یانگ میں دو ہزار اٹھارہ گوان لین میلے میں لالٹین سے قدیم چین کی روایتی کہانی کا منظر  پیش کیا گیا ہے۔ ہر روز نیک خواہشات کے اظہار کے لئے مختلف روایتی پروگرامز بھی پیش کیے جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مذکورہ میلے میں نو ہزار نو سو ننانوے لالٹینز بھی  عوامی توجہ کا مرکز ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY