صدر شی جن پھنگ کا جشنِ بہار سے قبل پسماندہ علاقوں کا دورہ

0

جشن بہار چین کا سب سے اہم تہوار ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور  مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کی ایک رسمی روایت ہے کہ وہ  جشن بہار سے  پہلے ملک کے مختلف علاقوں ، خاص کر دیہاتوں اور  پسماندہ علاقوں کا دورہ  ضرور کرتے ہیں۔رواں سال جشن بہار سے قبل صدر شی نے  صوبہ سی چھوان کے متعدد پسماندہ علاقوں  کا  دورہ کیا اور  مقامی باشندوں کی زندگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے غربت کے خاتمے کے سلسلے میں مقامی حکومتوں کے کاموں اور معاشی اور  اقتصادی ترقی کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا ۔
مقامی باشندوں سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے  تین سالوں میں چین میں غربت کے مکمل خاتمے کے  عزم کا اظہار کیا  ۔ چینی قوم کی تاریخ میں  یہ پہلی دفعہ ہے کہ  مکمل  طور پر غربت کا خاتمہ ہو رہا ہے۔یہ عظیم مشن چینی قوم اور  تمام بنی نوع انسان کے لئے تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
گزشتہ چند برسوں کے جشن بہار سے قبل جناب شی نے ملک کے کل چودہ پسماندہ علاقوں کے دورے مکمل کئے  ۔ صدر شی نے کہا کہ غربت  کے خاتمے کے نصب العین میں  ایک بھی  غریب خاندان کو  غربت میں   نہیں چھوڑا جائےگا۔ یہ ملک و قوم کے لئے چینی کمیونسٹ پارٹی کا مقدس وعدہ ہے جس کو ضرور پورا کیا جائیگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY