پندرہ فروری چین کے روایتی تہوار جشن بہار سے قبل آخری دن ہے۔ اس روز چینی لوگ گھروں کو واپسی کے بعد خاندان والوں کے ساتھ مل کر دھوم دھام سے تہوار کی خوشیاں مناتے ہیں ۔ تہوار منانے کے انداز میں بھی نئی نئی تبدیلیاں سامنے آ رہی ہیں۔
چین کے مختلف علاقوں میں خوشی منانے کے لیے میلوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وسطی صوبہ نان جن شہر میں دریائے چھین ہوائی کے کنارے پر لالٹینوں کے میلے کی تاریخ ایک ہزار سات سو سال پرانی ہے۔یہ چین میں جشن بہار منانے کی تقریبات کے سلسلے میں سب سے قدیم اور سب سے بڑے میلوں میں سے ایک ہے۔
جنوبی صوبہ کوانگ تونگ کے صدر مقام کوانگ جو میں پھولوں کا میلہ بہت مشہور ہے۔ اس میلے کی تاریخ بھی ایک ہزار سات سو سال پرانی ہے۔جشن بہار کے موقع پھولوں کے میلے کی سیر کوانگ جو میں جشن بہار منانے کی مقبول ترین سرگرمی ہے۔
چین کے شمالی صوبہ حہ نان کا صدر مقام لو یانگ ایک قدیم شہر ہے۔جشن بہار کے موقع پر لویانگ کے ایک میوزیم میں “ماضی کی یاد “کے عنوان سے میلے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میلے میں لوگ قدیم ثقافتی ورثے سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ وہ پرانے کھیل بھی کھیل سکتے ہیں جو آج کل معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔