جشن بہار کے موقع پرچینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ہانگ گانگ کے جونیئر پولیس کال کے رکن کو جوابی خط

0

جشن بہار کی آمد کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ گانگ کے جونیئر پولیس کال کے رکن کو جوابی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ وہ نئے سال کا تہنیتی کارڈ بھیجنے پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ جناب شی نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ملک کے ایک کارآمد شہری بنیں گے۔چینی صدر کی جانب سے اس موقع پر ہانگ کانگ کے تمام نوجوانوں کو نئے سال کی مبارک باد دی گئی۔
ہانگ گانگ جونیئر پولیس کال انیس سو چوہتر میں قائم کی گئی تھی جو ہانگ کانگ پولیس کے تحت ایک تنظیم ہے۔ مذکورہ تنظیم ہانگ کانگ کے نوجوانوں کو قانون اور جذبہ حب الوطنی کی تعلیم فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ ہانگ گانگ جونیئر پولیس کال کی سرگرمیوں میں شریک نوجوانوں کی تعداد تقریباً دس لاکھ ہےجبکہ اراکین کی مجموعی تعداد دو لاکھ دس ہزار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY