جشن بہار سے قبل چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے ضیافت

0

جشن بہار سے قبل چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل نے چودہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک شاندار ضیافت کا اہتمام کیا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین شی جن پھنگ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی طرف سے چین کی مختلف قومیتوں کے عوام، خصوصی انتظامی علاقوں ہانگ کانگ اور مکاو کے ہم وطنوں، تائیوان کے ہم وطنوں اور سمندر پار چینی باشندوں کو جشن بہار کی پرجوش مبارک باد دی۔چین کےمختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والی دو ہزار سے زیادہ شخصیات نے ضیافت میں شرکت کی اور جشن بہار کی خوشی منائی۔
صدر شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن بہار تمام چینی خاندانوں کے اکٹھے ہونے کا موقع ہے۔ چینی قومی ہمیشہ خاندان کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ملک و قوم کی خوشحالی کا مظہر بالاخر ہر ایک چینی خاندان کی خوشحالی اور عوام کی معیار زندگی کی بلندی ہوتاہے۔ہمیں چینی قومی کی روایتی اخلاقیات اور حب الوطنی کے تصورات کو اجاگر کرکے اپنے خواب کو چینی قوم اور ملک کے خواب میں شامل کرنا چاہیے اور چینی قوم کی نشاط ثانیہ کے عظیم نصب العین کو عملی جامہ پہنانا چاہیے۔
ضیافت میں صدر شی جن پھنگ اور دوسرے چینی رہنماوں نے شرکا کے سامنے آ کر ان سے ہاتھ ملایااور جشن بہار کی پرجوش مبارک باد دی ، اس کے علاوہ فنکاروں نے ضیافت میں دلفریب فنی پروگرامز پیش کئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY