چینی کمیو نسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل، چین کے صدر مملکت و چینی فوجی کمیشن کے چیئر مین شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو صوبہ سی چھوان کے صدر مقام چھینگ ڈو میں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے ہدف کے تعاقب کے لیے اقدامات کے حوالے سے سمینار کی صدارت کی اور آئندہ تین سالوں میں غربت کے خاتمے کی پالیسی کامطالعتی جائزہ لیا ۔
سمینار میں شی جن پھنگ نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں میں چین نے غربت کے خاتمے میں جو کوشش کی ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ،اور چین نے دنیا سےغربت کے خاتمے کے لیے بھی اپنا فارمولہ پیش کیا ہے ۔آئندہ تین سالوں میں ملک کے اندر تین کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکالنے کی ضرورت ہے اور اس ہدف کو پورا کرنا آسان نہیں ،اس لیے ہمیں مختلف اقسام کی مشکلات کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ ، اگر غربت کے خاتمے میں بدعنوانی کا کوئی واقعہ ہوا ،تو یقیناٰ سخت سزا دی جائے گی ۔