چینی صدر کا جشن بہار کی آمد کے موقع پر  چین کے صوبہ سی چھوان کا دورہ

0

چین کے روایتی تہوار جشن بہار کی آمد کےموقع پر چین کے صدر مملکت اورچینی کیمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری  شی جن پھنگ نے چین کے صوبےسی چھوان کا دورہ کیا اور وہاں کی مختلف قومیتوں کے عوام کے ساتھ بات چیت کی اور چین کی تمام قومیتوں کےعوام کے لیے خوشیوں اور نیک تمناوں کا اظہار کیا ۔ 
دس تا تیرہ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے صوبہ سی چھوان کے پہاڑی علاقے ، صدر مقام چھینگ ڈو سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور غربت کے خاتمے اور معاشی و معاشرتی ترقی کی پیش رفت کا جائز لیا ۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس نے چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کی ترقی کے لیے سمت کا تعین کیا ہے ۔ تمام عوام کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس کے نظریات کو گہرائی سے  سمجھتے ہوئے روز مرہ کے مختلف کاموں میں عمل میں لانا چاہیئے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ترقی کے عمل میں چینی عوام کی مرکزی حیثیت کو اختیار کیا جانا چاہیے۔ لوگوں سے متعلق تعلیم،صحت سمیت مختلف عوامی مسائل کو حل کیا جانا چاہیے۔     

SHARE

LEAVE A REPLY