چین کی جانب سے نیپال کو دو نئے جہازوں کی فراہمی

0

منگل کے روز دو مزید چینی ساختہ جہاز Y-12e نیپال ایئر لائںز کارپوریشن کے حوالے کر دیے گئے جس کے بعد چین کی جانب سے نیپال کو فراہم کیے جانے تمام چھ جہاز کامیابی سے نیپال پہنچا دیے گئے ہیں۔ نیپال ایئر لائںز کارپوریشن اور چین کی اے وی آئی سی انٹرنیشنل ایئرو ڈویلپمنٹ کے درمیان نو مبر دو ہزار بارہ میں ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے جس کے تحت چھ چینی ساختہ جہاز نیپال کو فراہم کیے جانے تھے۔اس ضمن میں گزشتہ برس فروری میں فراہم کیے جانے والےچار چینی ساختہ جہاز Y-12e اور MA60 نیپال میں اندرونی پروازوں کے حوالے سے فعال ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY