چین کی جانب سے ایران میں مہاجرین کے لیے امداد کی کامیاب تکمیل

0

چین کی جانب سے ایران میں بسنے والے مہاجرین کے لیے دس لاکھ امریکی ڈالرز امداد کی کامیابی سے تکمیل کر لی گئی ہے۔اس حوالے سے منگل کے روز تہران میں چین کے سفارتخانے کی جانب سے عالمی ادارہ خوراک کو امداد کی کامیاب تکمیل کے بعد ایک دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ حوالے کیا گیا۔عالمی ادارہ خوراک کے ساتھ اگست دوہزار سترہ کو طے پانے والے ایک سمجھوتے کے تحت چینی حکومت کو ایران میں قیام پزیر مہاجرین کی امداد کے لیے دس لاکھ امریکی ڈالرز فراہم کرنے تھے تا کہ عالمی ادارہ مہاجرین کے لیے اشیائے خوراک خرید سکے۔ان مہاجرین میں سے زیادہ تر کا تعلق عراق اور افغانستان سے ہے۔ایران میں عالمی ادارہ خوراک کی نمائںدہ نیگار گیریمی نے امدادکی فراہمی پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چینی امداد کی بدولت مہاجرین کے لیے بارہ سو ٹن ہنگامی اشیائے خوراک خریدی گئی ہیں جس سے تیس ہزار مہاجرین کی خوراک کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے گا۔ایران میں چین کے سفیر پانگ سین نے کہا کہ چین اپنی صلاحیتوں کے مطابق دوسرے ترقی پزیر ممالک کی امداد جاری رکھنے کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ امداد کی فراہمی کے حوالے سے چین کی ایک واضح پالیسی ہے جس کے تحت چین بناء کسی سیاسی مقاصد ، امداد وصول کرنے والے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور متعلقہ ممالک کی ترقیاتی پالیسیوں کا احترام کرتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY