بارہ تاریخ کو چین کے صوبےشی چھوان کے این حےہائیڈرو پاور گروپ اورنیپال کی تڑیشو لی جل ودہات لیمیٹڈ کمپنی نے معاہدے پر دستحط کیے ۔دونوں فریق تعاون کر کےنیپال میں سینتیس میگاواٹ کا ایک ہائیڈرو پاور اسٹیشن تعمیر کریں گے ۔
چین کےصوبے شی چھوان کے این حےہائیڈرو پاور گروپ کے سربراہ جو یو فے نے دستحط کی تقریب میں کہا کہ چین کی نجی کمپنی کی حیثیت سے این حےہائیڈرو پاور گروپ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے انشیئٹیو کے تحت اپنے عالمی بزنس کو وسعت دینے کی کوشش کرتا رہتا ہے ۔ وہ نیپالی کمپنی کے ساتھ مل کر نیپال کی بنیادی تنصیبات کی بہتری کےلیےبھی خدمات سر انجام دینے پر تیار ہے ۔
نیپال کے قومی بجلی بیورو کے ڈائریکٹر کل مان گشنگ نےدونوں کمپنیوں کے تعاون پر بہتری کی امید ظاہر کی ہے ۔ان کوامید ہے کہ چینی کمپنی کے جدید نظریے اور ٹیکنالوجی سے نیپال کے عوام کی زندگی میں تبدیلی لائی جا سکے گی ۔