چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور چائنا نیشنل ایوی ایشن ہولڈنگ کمپنی کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط

0

بارہ تاریخ کو چائنا ریڈیو انٹرنیشنل اور چائنا نیشنل ایوی ایشن ہولڈنگ کمپنی نے بیجنگ میں اسٹریٹجک تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے تحت فریقین ثقافتی نشریات،پروگراموں کی تیاری اور پلیٹ فارم کے قیام سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کریں گے۔علاوہ ازیں فریقین ایوی ایشن انٹرنیٹ کے شعبے میں بھی تعاون کریں گے۔ چائنا نیشنل ایوی ایشن ہولڈنگ کمپنی کے جنرل منیجر سونگ چی یونگ اور چائنا ریڈیو انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جنرل وانگ گنگ نیان نے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔
چائنا نیشنل ایوی ایشن ہولڈنگ کمپنی کے تحت ایئر چائنا کا ایئر لائن نیٹ ورک ایک سو نوے سے زائد ممالک یا علاقوں میں فعال ہے ۔فریقین کے درمیان تعاون قومی حکمت عملی کے لیے معاونت فراہم کرے گا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ کلیدی علاقوں میں پروازوں کے لیے کثیرالزبانی پروگراموں کی سہولت فراہم کی جا سکے گی۔
 

SHARE

LEAVE A REPLY