چین کے جنوب جنوب امدادی فنڈ نے اقوام متحدہ کے ساتھ بنگلادیش کی تعمیر نو کی مدد کی 

0

چین کے جنوب جنوب  امدادی تعاون فنڈ نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ  مل کرسیلاب کےبعد بنگلادیش کی تعمیر نو کے لیے مددکرنے کی کوشش کی ۔معلوم ہوا ہے کہ یہ بنگلادیش میں اس فنڈ کا پہلا منصوبہ ہے  ۔ دس تاریخ کو چین کے جنوب جنوب تعاون امدادی  فنڈ کی جانب سے امدادی سازو سامان دینے کی تقریب ڈھاکہ میں منعقد کی گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ ستمبر دو ہزار پندرہ میں چین نے جنوب جنوب تعاون امدادی فنڈ کے قیام کا اعلان کیا اور پہلی مدت میں دو ارب امریکی ڈالرز فراہم کیے۔ مئی دو ہزار سترہ میں چین نے فنڈ کے لیےمذیدایک ارب امریکی ڈالرز دینے  کا اعلان کیا ۔ اب چین کی وزارت تجارت  اس فنڈ کی نگرانی کرتی ہے ۔چینی حکومت کی جانب سے اس فنڈ کو خصوصی طور پر دیگر ترقی پذیر ممالک کےدو ہزار تیس کے پائیدار ترقی کے ایجنڈے کو عمل میں لانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here