چین شام میں تعمیر نو اور ترقی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرے گا، شام میں چین کے سفیر

0

شام میں چین کے سفیر چھی چھیان جن نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ چین شام کے لیے فراہم کی جانے والی اپنی امداد میں اضافے سے خانہ جنگی سے متاثرہ ملک میں تعمیر نو اور ترقی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کرے گا ۔دمشق میں ال مواسات یونیورسٹی اسپتال کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ بالکل مناسب وقت ہے کہ شام میں تعمیر نو اور ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے اور اس ضمن میں چین شامی عوام اور شامی حکومت کو امداد کی مزید فراہمی سے ایک بڑا کردار ادا کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ چین نے ال مواسات یونیورسٹی اسپتال میں ہنگامی شعبے کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی سمیت شام میں شعبہ صحت کی بہتری کے لیے کئی عطیات دیے ہیں۔اطلاعات کے مطابق رواں برس جنوری میں چین نے عالمی ادارہ صحت کو شام میں صحت کی بہتری کے منصوبہ جات میں معاونت فراہم کرنے کے لیے دس لاکھ امریکی ڈالرز عطیہ کیے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY