چینی صدر کا عوامی خوشحالی کے لیے اقدامات پر زور

0

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ،انہوں نے جشن بہار کی آمد کے موقع پر گیارہ تاریخ کو جنوب مغربی چین کے صوبہ سی چھوانگ کے پہاڑی علاقے کا دورہ کیا۔جناب شی نے مذکورہ علاقے میں رہائش پذیر ای اقلیتی قومیت کے باشندوں کے کچھ گھروں کا دورہ کیا اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا۔
اسی روز جناب شی نے دا لیانگ شان پہاڑی علاقے میں واقع دو گاؤں کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ان کی طرز زندگی اور رہن سہن سے متعلق پوچھا ۔اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ غربت کا خاتمہ کیا جائے گا۔جناب شی نے کہا کہ اعتدال پسند خوشحال معاشرے کی کامل تکمیل کی جائے گی اور اس عمل میں کسی بھی قومیت ،خاندان یا فرد کو پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا۔
چینی صدر نے مقامی سرکاری اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ کی طرح عوام کی خوشحال زندگی کو اپنا مشن قرار دیں اور اس ہدف کے لیے انتھک کوششیں جاری رکھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY