چین کے ریاستی کونسلریانگ جے چھی کی امریکی صدر سے ملاقات

0

چین کے ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے جمعے کے روز وائٹ ہاوس کے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ۔ چین کے کونسلر نے امریکی صدر سے دونوں ممالک کے درمیان جزیرہ نما کوریا کے مسلےاور دیگر عالمی مسائل پر تعاون بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر شی جن پھنگ کا مخلصانہ پیغام دیا ،مسٹر یانگ نے کہا کہ دونوں ممالک  کوباقائدہ طور پر اپنے حساس معاملات اور اختلافات کو باہمی طریقے سے حل کرنا چاہیے، اور گزشتہ نومبر میں صدر شی جن پھنگ اور ڈونلڈ ٹرمپ نے  جن معاملات پر اتفاق کیا تھا ان پر عمل در آمد کیا جانا چاہیے۔مسٹر یانگ نے کہا کہ بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھاکہ چین اور امریکہ کے وسیع مشترکہ مفادات ہیں ، اور دنیا کو محفوظ  و مستحکم بنانے کے لیے با معنی ذمہ دارریوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا ۔چین کے خصوصی نمائندے نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک تجارتی تعاون ،فوجی تعاون ،قانون کے نفاذ  ،منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام اور عوام کے درمیان روابط کو بڑھائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here