چین عالمی برادری کے ساتھ کراس بارڈر ای کامرس کے فروغ پر تیار ہے

0

چین کے جنرل کسٹم ہاوس کے چیرمین یو گوانگ جو نے نو تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین قوائد و ضوابط، ٹیکنالوجی کے استعمال سمیت دیگر شعبوں میں عالمی برادری کے ساتھ  کراس بارڈر  ای کامرس کے فروغ کے لئے کوشش کرے گا۔

جناب یو نے کہا کہ  کراس بارڈر  ای کامرس عالمی اصراف اور پیداوار کے لیے ایک دوسرے سے منسلک کرنے کےلیے پل کی مانند ہے، اور یہ تحفظ پسندی کے خاتمے اور تجارت کو آزاد و آسان بنانے کا بھی ایک اہم وقت ہے۔اس وقت چین  عالمی کسٹم تنظیم کے دیگر ارکان کے ساتھ  کراس بارڈر  ای کامرس کا فریم ورک بنا رہا ہے، تاکہ نگرانی اور کنٹرول کا نظام اور مناسب حکمت عملی تیار کی جا سکے۔علاوہ ازیں چین  کراس بارڈر ای کامرس کے انفارمیشن کے تبادلے، باہمی نگرانی اور قانون کے نفاذ کے لیے عالمی کسٹم کی حمایت کرے گا۔

جناب یو نے کہا کہ چین کلاؤڈ کمپیوٹنگ،بگ ڈیٹا،اشیاء انٹرنیٹ،اے ائی سمیت مختلف ٹیکنالوجی سے کسٹم کی نگرانی اور معیار کی بلندی کی حمایت جبکہ ، غیر قانونی اسمگلنگ کی حوصلہ شکنی کرے گا۔ اس کے علاوہ  علمی اثاثوں کے تحفظ اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھی کوشش کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here