چین کی کھلے پن کے ساتھ ساتھ یہاں تعلیم ، ملازمت یا رہائش کے لیے آنے والے غیرملکیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔غیر ملکی لوگوں کے خیال میں چین میں سماجی تحفظ عامہ کی یقینی ایک اہم عنصر ہے۔
شام سے تعلق رکھنے والے ممتازاسدی چین میں اکیس سال سے رہائش پذیر ہیں اور اس وقت وہ بیجنگ میں ایک ریسٹو رنٹ چلا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین میں سماجی تحفظ عامہ کا اعلی معیار ان سمیت غیرملکی دوستوں کے یہاں آنے کی سب سے اہم وجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمایہ کے لیے سب سے اہم عنصر سیکورٹی کی ضمانت ہے اور یہی وجہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ غیرملکی چین آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ممتاز اسدی نے کہا کہ انہوں نے کافی ملکوں کی سیر کی جن میں سے چین کی سیکورٹی صورتحال بہترین ہے۔انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک میں سیکورٹی ایک وقت کے لیے یقینی بنائی جاتی ہے اور اس وقت کے علاوہ لوگوں کو باہر جانے کی ہمت نہیں ہوتی۔لیکن چین میں چوبیس گھنٹوں تک لوگوں کو تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔