دو ہزار سترہ میں چین کی درآمدات و برآمدات کے حجم میں پچھلےسال کے مقابلے میں اسی فیصد اضافہ

0

 چین کے کسٹمز کی جنرل انتظامیہ کے سربراہ یو گوانگ جو نے نو تاریخ کو بیجنگ میں  کہا  کہ گزشتہ سال چین میں کسٹمز کراس بارڈر  ای کامرس مینجمینٹ پلیٹ فارم کے ذریعے درآمد ات و برآمدات کی  کل مالیت نوے ارب چوبیس کروڑ چینی یوان رہی۔ یہ مالیت  دو ہزار سولہ کی اسی مدت کے مقابلے میں اسی فیصد سے زیادہ ہے۔
  نو تاریخ کو ہی پہلا عالمی کسٹمز کراس  بارڈر ای کامرس اجلاس   بیجنگ میں منعقد ہوا۔ یو گوانگ جو نے اجلاس میں شرکاء کو بتایاکہ گزشتہ سال چین میں کسٹمز کراس بارڈرای کامرس مینجمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے  برآمدات کی مالیت تینتیس  ارب پینسٹھ کروڑ چینی یوان رہی – یہ شرح دو ہزار سولہ کے مقابلے میں  تقریباً چالیس فیصد زیادہ ہے۔  گزشتہ سال  درآمدات کا  مالیاتی حجم  چھپن ارب انسٹھ کروڑ رہا ۔ یہ حجم دو ہزار سولہ کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here