چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے آٹھ تاریخ کو بیجنگ میں افریقی یونین کی کمیٹی کے چیئرمین موسی فاکی کے ساتھ اسٹریٹجک گفتگو کے انعقاد کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں جزیرہ نما کوریا کے دونوں فریقین پیانگ چھانگ سرمائی اولمپکس کے حوالے سے مثبت رابطوں میں ہیں۔ چین دونوں ملکوں کے سب سے بڑے پڑوسی ملک کی حیثیت سے اس کی حمایت کرتا ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات واحد راستہ ہے۔دونوں اطراف نے اس کے لیے پہلا قدم اٹھایا جو بہت ہی اہم ہے۔ تاہم وانگ ای نے اس بات پر بھی زور دیا کہ جزیرہ نما کوریا کے مسئلے کے حل کے لیے مختلف فریقین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ چین کو امید ہے کہ مختلف فریق سلامتی کونسل کی قرارداد پر کاربند رہنے کے ساتھ ساتھ تنازعات کو بڑھانے کے تمام اقدامات کو بند کریں گے اور مذاکرات کے لیے ماحول فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جزیرہ نما کوریا کے مذاکرات کی بحالی یقینی ہو جائے گی۔