دو ہزار سترہ میں چین میں پرتشدد جرائم کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی

0

دو ہزار سترہ میں چین میں شدید پرتشدد جرائم کے کیسز میں دو ہزار بارہ کے مقابلے میں اکیاون اعشاریہ آٹھ فیصد کی کمی ہوئی ہے ۔سماجی تحفظ عامہ کے  حوالے سے چینی عوام کے اطمیان کا تناسب  پچانوے اعشاریہ  پچپن فیصد ہے۔ زیادہ تر  لوگ سمجھتے ہیں کہ چین دنیا میں سب سے محفوظ  ممالک میں شامل ہے۔

اقوام متحدہ کی متعلقہ تنظیم کے اندازے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں ہر ایک لاکھ آبادی کے لیے تقریباً تین سو پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔جب کہ چین میں ہر ایک لاکھ باشندوں کے لیے ایک سو چالیس پولیس اہلکار وں کا بندوبست ہوتا ہے۔یہ معیار دنیا کے اوسطاً معیار سےنصف سے بھی کم ہے۔

چین میں پولیس اہلکاروں  اور عوام کے درمیان  اتنے کم تناسب کے باوجود  اعلی معیار کے سماجی تحفظ عامہ کی تکمیل ہوئی ہے  ۔تجزیہ نگاروں کے خیال میں چینی کمیونسٹ پارٹی نے ہمیشہ عوام پر انحصار کرتے ہوئے اور عوام کے لیے حکمرانی کی ہے جس سے سرکاری انتظام،سماجی ہم آہنگی اور شہریوں کے خود انتظام کا ایک اچھا توازن قائم  ہوا ہے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY