چین اور نیدر لینڈ نے بدھ کے روز اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے مشترکہ مفادات کے لیے دو ہزار اٹھارہ میں مل کر کا م کیا جائے گا ۔چین کے صدر شی جن پھنگ اور نیدر لینڈ کے بادشاہ ولیم الیگزینڈر کے درمیان بیجنگ میں ہونے والی ملاقات میں اس معاہدے پر اتفاق کیا گیا ۔صدر نے سات اور آٹھ فروری کو چین کے دورے پر آئے ہوئے شاہی جوڑے کو خوش آمدید کہا ،اس وقت جب چین کا نیا سال شروع ہونے والا ہے ۔ صدر شی نے اپنے دو ہزار چودہ کے دورے کو بھی یاد کیا جب دونوں ممالک نے عملی طور پر ایک دوسرے کے ساتھ موثرشراکت داری کے لیے تعاون پر اتفاق کیا تھا۔اس موقع پر بادشاہ ولیم الیگزینڈ نے صدر شی جن پھنگ اور چینی عوام کو آنے والے نئے چینی سال کی مبارکباد دی ۔انہوں نے نئے سال میں چین کے لیے کامیابیوں اور دونوں ممالک کے درمیان مذید ترقی کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک اور اطلاع کے مطابق چینی وزیر اعظم لی کھۃ چھیانگ نے بھی نیدر لینڈ کے بادشاہ سے ملاقات کی