چین کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کل لمبائی تقریباً چالیس لاکھ تک جا پہنچی ہے

0

چین کے وزیر ٹرانسپورٹ لی شاؤ پھنگ نے سات تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ اس وقت چین کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی کل لمبائی تقریباً چالیس لاکھ کلومیٹر تک جا پہنچی ہے۔ تقریباً ننانوے فیصد  دیہاتی علاقوں میں پکی سڑکوں اور مسافر بردار بسز کی سروس میسر ہے ۔

دیہات میں سڑکوں کی تعمیر غربت کے خاتمے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے بہت اہم ہے۔ لی شاؤ  پھنگ نے کہا کہ حالیہ پانچ برسوں میں چین نے دیہات میں مزید بارہ لاکھ ستر ہزار کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر کی ہے ۔سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ان سڑکوں کی دیکھ بھال، مرمت اور انتظام پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔  چینی وزیر ٹرانسپورٹ  نے کہا کہ آئندہ چین دیہی سڑکوں سے متعلق قوانین کے قیام کے ذریعے ان سڑکوں کے انتظام کو مضبوط بنائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here